مائیک ٹائسن کا ایک بار پھر دھماکہ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Apr 22, 2022 | 16:35:PM
،مائیک ،ٹائسن ، مار، کھانے والا
کیپشن: مائیک ٹائسن سے مار کھانے والا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق معروف امریکی باکسر مائیک ٹائسن ایک بار پھر تنازعات میں گھر گئے۔ مائیک ٹائسن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ فلائٹ میں ایک مسافر کو مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق جہاز میں مسافر کی پٹائی کا واقعہ  20 اپریل کو پیش آیا۔ بتایا گیا ہےکہ مائیک ٹایئسن جیٹ بلیو طیارے کے ذریعے سان فرانسسکو سے فلوریڈا جا رہے تھے،  اس دوران فلائٹ میں ٹائسن کے پیچھے والی سیٹ پر ایک شخص بیٹھا ہوا تھا جو بار بار کچھ سوالات  پوچھ رہا تھا۔ بار بار انکار کے باوجود وہ شخص مائیک ٹائسن کو  پریشان کئے جارہا تھا جس پر ٹائسن کو اتنا غصہ آیا کہ وہ خود پر قابو نہ رکھ سکا اور مسافر کو گھونسے مارنے  شروع کر دئیے۔ اسی دوران اس سب کے درمیان ایک شخص اپنے موبائل سے ویڈیو بنا رہا تھا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مسافر کے چہرے سے خون بھی نکلنے لگا تھا۔ اس معاملے میں امریکی پولیس یا مائیک ٹائسن کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہےکہ55 سالہ ٹائسن ہمیشہ اپنے سخت مزاج کی وجہ سے مشہور ہیں، اس سے قبل بھی انہیں کئی مواقع پر اپنے آپ پر کنٹرول نہیں رکھتے ہوئے دیکھا گیا ۔1997 میں ایک میچ کے دوران ٹائسن نے مخالف باکسر ایونڈر ہولی فیلڈ کا کان کاٹ لیا تھا۔ مائیک ٹائیسن پر منشیات لینے اور ریپ کا بھی الزام ثابت ہو چکا ہے جس کی وجہ سے انہیں جیل بھی جانا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون صحافی کی ڈانس کرتے رپورٹنگ۔ویڈیو وائرل