کورونا دم توڑنے لگا۔کوئی مریض جاں بحق نہیں ہو ا

Apr 22, 2022 | 10:28:AM
کورونا، فائل فوٹو
کیپشن: کورونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان میں کورونا  دم توڑنے لگا،گزشتہ 24گھنٹوں میں کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز 21ہزار 233افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 80افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ، ملک بھر میں کورونا کے 15لاکھ 27ہزار 669 مریض سامنے آئے جن میں سے 14لاکھ 93ہزار 933افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ،کورونا کے ایک دن میں مثبت کیسز کی شرح 0.37فیصد رہ گئی ہے ۔

واضح رہے اس وقت ملک میں 3338کورونا کے مریض ہیں جن میں سے 196کی حالت تشویشناک ہے 

 اب تک ملک بھر میں کورونا سے 30ہزار 368اموات ہو چکی ہیں ۔سب سے زیادہ کورونا کیسز کی تعداد سندھ سے سامنے آئی جہاں سے 5لاکھ 76ہزار 694جبکہ پنجاب سے 5لاکھ 5ہزار 857 مریض سامنے آئے ۔

یہ بھی پڑھیں:    پاکستان میں مہنگائی دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے،وزیر خزانہ