شیخ رشید نے خطرے کی گھنٹی بجادی 

Apr 22, 2022 | 09:39:AM
شیخ رشید خطرے کی گھنٹی
کیپشن: شیخ رشید ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملک خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کردیا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا سن لے! اگر عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو پاکستان میں خانہ جنگی ہو جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی لڑائی جاری ہے، میں خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔عمران خان کی حمایت میں کراچی سے چلوں گا اور طورخم تک جاو¿ں گا، عمران خان کیلئے پوری دنیا میں مظاہرے ہوئے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، میں 22 کروڑ لوگوں کی سیاست کر رہا ہوں، ہماری فوج خطے کی عظیم فوج ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سٹیٹ بینک کی خود مختاری کے قانون کو ریورس کریں گے، خواجہ آصف