عید الفطر کیلئے سلمان خان کی نئی فلم کے ٹریلر کی سو شل میڈیا پر دھوم

Apr 22, 2021 | 20:39:PM
عید الفطر کیلئے سلمان خان کی نئی فلم کے ٹریلر کی سو شل میڈیا پر دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ”رادھے“ کاٹریلر ریلیز ہوگیا۔انہوں نے آج صبح ہی فلم کا پوسٹر شیئر کرکے لوگوں کا تجسس بڑھادیا تھا۔
تفصیلات کے مطا بق سلمان خان نے اپنے ٹو یٹ میں لکھا آرہاہوں ۔آپ کا موسٹ وانٹڈ بھائی۔ فلم کے ٹریلر کو ایک گھنٹے میں ہی یوٹیوب پر 4 لاکھ 75 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔اس بار فلم ”رادھے“ میں سلمان خان ملک کے کونے کونے میں پھیلے ڈرگ مافیا کو ختم کرتے نظر آئیں گے۔ فلم کا ایکشن دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ جب کہ رندیپ ہوڈا فلم میں ولن کا کردار نبھارہے ہیں۔ سلو میاں کی ہر فلم کی طرح اس فلم کے ڈائیلاگز بھی کافی جاندار ہیں۔
 اس بار اداکارہ دیشا پٹانی سلو میاں کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ جب کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی فلم کے ایک گانے میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اداکار جیکی شروف بھی فلم میں اہم کردار نبھارہے ہیں۔ فلم ”رادھے“عیدالفطر کے موقع پر 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ابھیشک کاایشو ریا سے متعلق اہم انکشاف