کرینہ کپور کی آج 45 ویں سالگرہ ، فٹنس کا راز کیا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی بیبو معروف اداکارہ کرینہ کپور خان اپنی 45 ویں سالگرہ منارہی ہیں،انہیں سالگرہ کے موقع پر ساتھی اداکاروں کی جانب سے مباکبادیں دی جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور تقریباً 485 کروڑ روپے کی مالک ہیں جس سے وہ بالی ووڈ کی امیر ترین اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں، فلموں کے ساتھ ساتھ وہ برینڈز اور اشتہارات سے بھی خطیر آمدن حاصل کرتی ہیں۔

کرینہ کپور اپنی فٹنس اورخوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے سخت اصولوں پر عمل کرتی ہیں،وہ روزانہ ہائی انٹینسٹی ورزش اور ویٹ ٹریننگ کرتی ہیں جبکہ اپنی غذا میں روایتی بھارتی کھانوں کو ترجیح دیتی ہیں جن میں دال چاول، سبزیاں اور کھچڑی شامل ہیں۔

کرینہ کپورکا ماننا ہے کہ صحت مند رہنے کے لیے فاسٹ فوڈ کے بجائے گھریلو کھانے زیادہ مؤثر ہیں،وہ شام کے وقت جلدی کھانا کھانے اور رات کو وقت پر سونے کی عادی ہیں، یوگا اور ذہنی سکون پر توجہ دینا بھی ان کی روزمرہ زندگی کا حصہ ہے۔

کیرینہ کپور نے 1990 کی دہائی کے آخر میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور آج وہ بالی ووڈ کی سب سے کامیاب اور مقبول اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں.

کرینہ کپورکی مشہور فلموں کی ایک طویل فہرست ہے جن میںجب وی میٹ، کبھی خوشی کبھی غم، تلاش، 3 ایڈیٹس، گول مال ریٹرنز، گول مال 3، ویرے دی ویڈنگ، ہیروئن، بجرنگی بھائی جان، تاشن، رافٹار 786، اشوکا، چمکیلا اوردیگر شامل ہیں۔

کرینہ کپور بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان سے 2012 میں رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں۔