پچھلی حکومت کی بنائی گئی پالیسی کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں: فضل الرحمان

Sep 21, 2022 | 15:42:PM
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پانی سمندر کی طرح کھڑا ہے، ابھی تک لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے
کیپشن: فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کی بنائی گئی پالیسی کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں، گزشتہ حکومت نے مسائل بڑھانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

 سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پانی سمندر کی طرح کھڑا ہے، ابھی تک لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہوگی وفاقی حکومت ہو یا صوبائی حکومت، جہاں راستے منقطع ہیں وہ بحال کئے جا رہے ہیں۔