نیوزی لینڈ کے بعد اندازہ تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم نہیں آئے گی ۔۔شیخ رشید

Sep 21, 2021 | 13:05:PM
نیوزی لینڈ کے بعد اندازہ تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم نہیں آئے گی ۔۔شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے جانے کے بعد واضح ہو گیا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی نہیں آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے انگلینڈ کی جانب سے بھی دورہ پاکستان ختم کرنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرکٹ کو ایسا بنادیا گیا ہے کہ یہ ہی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ ہمیں خوابوں کی دنیا میں نہیں رہنا چاہیے، اس سے قبل بھی شیخ رشید نے لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر کڑی تنقید کی تھی۔
 واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کے بعد گزشتہ شب انگلینڈ نے بھی پاکستان آنے سے منع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ شائقین کے لئےایک اور بری خبر۔۔