بانی سےملاقاتوں پر پابندی غیر قانونی او غیر آئینی ہے،علیمہ خان

Oct 21, 2025 | 22:56:PM
 بانی سےملاقاتوں پر پابندی غیر قانونی او غیر آئینی ہے،علیمہ خان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی سے ملاقاتوں پر پابندی غیر قانونی او غیر آئینی ہے،ہم قانون نہیں توڑ رہے یہ توڑ رہے ہیں،عجیب بات ہے قانون توڑنے والوں کے لیے کوئی سزا نہیں ہے،ہم بانی پی ٹی آئی کا پیغام لے کر آتے ہے ہمارے لیے سزائیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے فیکٹری ناکے پر میڈیا ٹاک میں بتایا کہ جن میڈیا والوں نے میرے ساتھ بانی کا پیغام پہنچایا ہے وہ سب میرے ساتھ مجرم ہیں،میں نے جج صاحب کو کہا کہ میں نے پیغام میڈیا تک پہنچایا لہذا میڈیا بھی میرے ساتھ عدالت آئے،توشہ خانہ ٹو کیس میں گواہ جھوٹا ثابت ہو چکا ہے جس کے بعد بانی اور بشریٰ بی بی کو رہا ہو جانا چاہئے،جج صاحب نے کہا کہ میں شادی میں جارہا ہوں ،دو تین دن تک فیصلہ دو نگا،بعد میں 29 تاریخ دے دی، سمجھ نہیں آتی تاریخ کیوں دی،بانی کے ساتھ اِس سے زیادہ مسائل کیا ہو نگے کہ جھوٹے مقدمات میں جھوٹی سزائیں دی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’’تیری ماں نے‘‘ ٹرمپ کی پریس سیکرٹری اپنے صدر سے دو ہاتھ آگے نکل گئی