سبی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشتگرد ہلاک

Oct 21, 2025 | 22:25:PM
سبی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے ضلع  سبی میں  محکمہ  انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک  ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق  سبی میں کارروائی کے دوران  فائرنگ کے تبادلے میں 5  دہشت گرد ہلاک  ہوگئے،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ  بارود برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے نقشے اور اہم دستاویزات  بھی برآمد کی گئی ہیں،ترجمان کا مزید کہنا ہےکہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز  اور  پولیس  پر حملوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛  میمن گوٹھ میں تین خواجہ سراؤں کے قتل کا معمہ حل، تین ملزمان گرفتار