پیپلزپارٹی نواز شریف کی پاکستان آمد پر ویلکم کرتی ہے: حسن مرتضیٰ

Oct 21, 2023 | 16:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)  جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ  پیپلزپارٹی نواز شریف کی پاکستان آمد پر انہیں ویلکم کرتی ہے۔

 جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے نواز شریف کی آمد پر اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی نواز شریف کی پاکستان آمد پر انہیں ویلکم کرتی ہے، نواز شریف سے توقع کرتے ہیں کہ وہ مینار پاکستان سے الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ کریں گے، دبئی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف الیکشن کی تاریخ کے مطالبے سے بیزار نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’آ جا تینوں اکھیاں اُڈیکدیاں‘‘ خوش آمدید نواز شریف

میاں نواز شریف ایک بڑی سیاسی جماعت کے رہنما ہیں انہیں الیکشن کمیشن کا ترجمان نہیں بننا چاہیئے تھا، نواز شریف جب جب اقتدار چھن جانے کے بعد ڈیل کرکے باھر گئے انکی واپسی کی راہ پیپلزپارٹی نے ہموار کی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ نواز شریف کو الیکشن میں راہ فرار سے روکا اور سمجھایا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، نواز شریف کو الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ کرکے عوامی مطالبے کو پزیرائی دینی چاہیے۔