ہمیشہ سے کیٹی کیساتھ رقص کر کے خوشی ملتی ہے: سلمان خان

Oct 21, 2023 | 16:07:PM
ہمیشہ سے کیٹی کیساتھ رقص کر کے خوشی ملتی ہے: سلمان خان
کیپشن: ہمیشہ سے کیٹی کیساتھ رقص کر کے خوشی ملتی ہے: سلمان خان
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کو بالی ووڈ ’ڈول‘ کترینہ کیف کے ساتھ رقص کرنے کا بڑا مزا آتا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بڑا نام رکھنے والے سلمان خان اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی پروموشن کو لے کر آج کل خبروں میں بنے ہوئے ہیں، انٹرٹینمنٹ کے ہر پلیٹ فارم پر ان کی ٹائیگر سیریز کی سکول فلم ’ٹائیگر3‘ کے خوب چرچے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ بھی بول پڑیں

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سلمان خان نے لکھا کہ ’’کیٹی (کترینہ کیف) آپ نے دھوم مچا دی، ہمیشہ آپ کے ساتھ ناچنے میں خوشی ہوتی ہے، 23 اکتوبر کو ٹائیگر اور زویا کو پارٹی ٹریک ’لے کر پروبو کا نام‘ میں دیکھیں‘‘۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ فلم ’ٹائیگر 3‘ رواں برس 12 نومبر کو سینماؤں میں آ رہی ہے، فلم کو ہندی، تامل اور تیلیگو زبان میں ریلیز کیا جائے گا۔