کوئی جادو کی چھڑی نہیں،معیشت کو ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے:اسحاق ڈار 

Oct 21, 2023 | 12:54:PM
 کوئی جادو کی چھڑی نہیں،معیشت کو ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے:اسحاق ڈار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عوام نے موقع دیا تو پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے، معیشت کو ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے، کوئی جادو کی چھڑی نہیں جو گھماتے ہی پوری معیشت ٹھیک ہو جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پانامہ ایک ڈرامہ تھا، ایک بندے کو ملک پر مسلط کرنا تھا وہ کر دیا گیا، 24 ویں معیشت کو 47 ویں معیشت بنا کر ملک کا بیڑا غرق کیا گیا، اگر عوام نے ن لیگ کو دوبارہ منتخب کیا تو ہمارا معاشی پلان وہی ہوگا جو ماضی میں تھا، ہمارے 16 ماہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے تھے، پچھلی حکومت ایک سو منزلہ عمارت میں آگ لگا گئی تھی، وہ آگ 98 ویں منزل تک پہنچ چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹھنڈی ہوائیں،ملک بھرمیں بارشیں،محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز تو پہلے ہی بری ہوچکی ہیں، نوازشریف کے کیس کے بھی اب تمام شواہد آچکے ہیں، نوازشریف کے خلاف جھوٹے مقدمات تھے، انشاء اللہ وہ بھی سرخرو ہوں گے،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ن لیگ کا مشن ہے۔