ورلڈکپ: کپتان سمیت کئی بھارتی کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ

Oct 21, 2023 | 12:47:PM
ورلڈکپ: کپتان سمیت کئی بھارتی کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما سمیت کئی کرکٹرز کو بریک دی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں بھارتی کھلاڑیوں کو چھٹی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد کپتان روہت شرما سمیت کئی کرکٹرز کو بریک دی جائے گی، بھارت کے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کےخلاف میچ میں ابھی کئی دن کا وقفہ ہے،اس وقفے کے دوران بھارتی کرکٹرز کو چھٹی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی ایک ریکارڈ توڑنے کے قریب

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ اتوار کو شیڈولڈ ہے ،بھارت اور انگلینڈ کے مابین میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، کھلاڑیوں کو بریک دینے کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق کھلاڑی ایشیا کپ سے اب تک گھروں کو نہیں جا سکے ہیں لہٰذا اس میچ کے بعد ایک ہفتے کے دوران کھلاڑیوں کو بریک کا آپشن دیا جائےگا جس کے تحت نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد کھلاڑی 2،3 روز فیملی کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران کپتان روہت شرما ، ویرات کوہلی ، شبمن گل ، کے ایل راہول ،شریاس ائیر ، جسپریت بمراہ اور ہاردیک پانڈیا بھی چھٹی کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔