شاہین شاہ آفریدی ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب

Oct 21, 2023 | 12:24:PM
شاہین شاہ آفریدی ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ والے اٹیک بولر شاہین شاہ آفریدی گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کر کے ایک اور ریکارد توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔

پاکستان کے سٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے، اس وقت 48 میچوں میں 95 وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر پاکستان کے لیے ون ڈے میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیز ترین کھلاڑی بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اہم کھلاڑی بڑے مقابلے سے باہر

پاکستان کے مایہ ناز آف سپنر ثقلین مشتاق اس وقت 53 میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں اور تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں، لیجنڈری آف سپنر ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑنے کے لیے شاہین کو اپنے اگلے 4 میچوں میں 5 وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔

گزشتہ روز آفریدی نے گرین شرٹس کے سابق باؤلر محمد عامر کو پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے لیے سب سے زیادہ بین الاقوامی وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے پیسر بن گئے، 23 سالہ نوجوان نے گزشتہ روز بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے 18ویں میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا۔

آفریدی نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل 259 وکٹیں حاصل کی تھیں جو کہ عامر جتنی تھیں، شاہین نے باضابطہ طور پر 31 سالہ کھلاڑی کو پیچھے چھوڑ دیا اور اب وہ صرف گرین شرٹس کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائیں بازو کے لیجنڈری وسیم اکرم سے پیچھے ہیں۔

آسڑیلیا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ہی شاہین آفریدی نے اب کل 127 میچوں (145 اننگز) میں 264 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ عامر نے 147 میچوں (177 اننگز) میں 259 وکٹیں حاصل کیں تھی، لیجنڈری وسیم اکرم نے 460 میچوں (532 اننگز) میں اپنے جادوئی بائیں ہاتھ سے 916 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

شاہین نے 2019 کے ٹورنامنٹ کے دوران بنگلہ دیش کے خلاف 6/35 کے اعداد و شمار ریکارڈ کرتے ہوئے اپنا دوسرا ورلڈ کپ پانچ وکٹیں حاصل کیں، جس کی وجہ سے وہ اپنے سسر شاہد آفریدی کے بعد صرف دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

گزشتہ روز شاہین آفریدی کے 5/54 کے اعداد و شمار بھی 2023 ورلڈ کپ میں اب تک کے کسی بھی باؤلر کے لیے بہترین ہیں۔