نواز شریف ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال سکتے ہیں، وارث بیگ

Oct 21, 2023 | 12:09:PM
 پاکستان کے معروف گلوکار وارث بیگ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال سکتے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار وارث بیگ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال سکتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا خصوصی طیارہ ’ امید پاکستان ‘ دبئی ایئرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو چکا ہے۔ معروف گلوکار وارث بیگ بھی سابق وزیر اعظم کے خصوصی طیارے میں سوار ہیں۔ 

خصوصی طیارے میں سماء سے گفتگو کرتے ہوئے وارث بیگ کا کہنا تھا کہ ’ اس فلائٹ کا نام امید پاکستان ہے اور یہ پورے پاکستان کے لئے امید ہے کہ نواز شریف 2018 میں پاکستان کو جس حال میں چھوڑ کر گئے تھے واپس اسی حال میں لے کر آئیں گے‘۔

مزید  پڑھیں:  مسلم لیگ ن کامینار پاکستان پر جلسہ، لاہور کیلئے قافلے روانہ ہو گئے

وارث بیگ کا کا کہنا تھا کہ 4 سالوں میں جو پاکستان کا حال ہوا ہے اسے نواز شریف ٹھیک کریں گے۔

معروف گلوکار نے بتایا کہ وہ 1998 میں بھی نواز شریف کے ساتھ تھے اور آج بھی وہ ان کے ساتھ موجود ہیں اور ان کا یہ سفر بہت لمبا ہے۔