''ہم کسی کو نااہل نہیں دیکھنا چاہتے، سیاست میں مقابلہ میدان میں ہونا چاہیے''

Oct 21, 2022 | 10:41:AM
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم کسی کو نااہل نہیں دیکھنا چاہتے، سیاست میں مقابلہ میدان میں ہونا چاہیے
کیپشن: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم کسی کو نااہل نہیں دیکھنا چاہتے، سیاست میں مقابلہ میدان میں ہونا چاہیے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کا تقاضہ یہ ہے، قانون سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے، بیک ڈور رابطوں سے ہمیشہ ملک کا نقصان ہوتا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی معمول کی بات ہے۔