ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی ۔۔ آج پھر دو میچ ہونگے

Oct 21, 2021 | 12:07:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج دو میچ ہونگے
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے بڑے معرکے میں آج دو میچ کھیلے جائینگے ،بنگلا دیش کا پاپوانیوگنی اور عمان کا سکاٹ لینڈ سے جوڑ پڑے گا۔

 تفصیلات کے مطابق گروپ سٹیج کے نویں میچ میں بنگال ٹائیگرز سہ پہر 3 بجے پاپوانیوگنی کے خلاف میدان میں اتریں گے جبکہ دوسرا میچ شیڈول کے مطابق عمان اور سکاٹ لینڈ کے مابین شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

گذشتہ روز کھیلے جانیوالے وارم اپ میچ میں پروٹیز نے شاہینوں کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کر دیا۔ پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائے، فخرزمان نے 28گیندوں پر52رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آصف علی 32اور شعیب ملک 28سکور بنا کر نمایاں بیٹر رہے، کپتان بابر اعظم 15رنز بناسکے۔ 187رنز کاہدف پروٹیز کرکٹ ٹیم سنسی خیز مقابلے کے بعد 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ،عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے وان ڈیر ڈوسن نے ناقابل شکست101رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو سنسنی خیز میچ جتوایاجبکہ کپتان ٹیمبا باووما نے 46رنز بنائے،یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین بڑا مقابلہ 24 اکتوبر دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    بارشوں کا سلسلہ شروع، پہاڑوں پر برفباری۔۔۔اتوار تک جاری رہیگا