پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا۔۔

Nov 21, 2021 | 15:39:PM
پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا لگ گیا
کیپشن: پی ٹی آئی سعودی عرب فائل فوٹو

(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف سعودی عرب کےانصاف ڈاکٹرز فورم کے عہدیدار ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے۔ 

 تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے صدر ڈاکٹر سید مزمل شاہ کی رہائش گاہ پر ہونے والی پریس کانفرنس میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر ضمیر حسن نے ڈاکٹر حیات خان، ڈاکٹر فیروز شاہ، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر تنویر نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے منسلک تھے اور انصاف ڈاکٹرز فورم کے تحت خدمات سرانجام دے رہے تھے اور وزیراعظم عمران خان کے نظریات کے حامی تھے مگر وزیراعظم عمران خان خود ہی اپنے نظریات سے غافل ہوچکے ہیں اور قوم کے ساتھ جتنے بھی وعدے کیے تھے ان میں سے کسی کو پورا نہیں کیا گیا ہے بلکہ ملک اس وقت شدید مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تاحیات نااہلی کیخلاف جہانگیر ترین کا سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ

 ڈاکٹر سید مزمل نے کہا کہ عمران خان بطور وزیراعظم ناکام ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے دیگر درجنوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور ہم عوامی نیشنل پارٹی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اپنی محبتوں سے نوازا ہے اور ہم باچا خان بابا کے نظریات کے مطابق خدائی خدمت گار کے طور پر کام کریں گے اور ملک و قوم کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ 

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے صدر ڈاکٹر سید مزمل شاہ پارٹی کے دیگر اہم عہدیداروں اور ممبران کے ہمراہ ڈاکٹر ضمیر حسن اور انکے دیگر ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لئے بڑا اہم دن ہے کہ سعودی عرب کی قد آور شخصیات نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور پارٹی کو مضبوط بنایا ہے. 

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا کوئی وجود نہیں۔۔ملک کو بندوق سے چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔رانا ثنا اللہ