خادم حسین رضوی کے بیٹےسعد رضوی تحریک لبیک کے نئے امیرمقرر

Nov 21, 2020 | 14:39:PM
خادم حسین رضوی کے بیٹےسعد رضوی تحریک لبیک کے نئے امیرمقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے علامہ سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقرر ہو گئے۔


تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر کا اعلان مینار پاکستان گراونڈ میں علامہ خادم حسین رضوی کے نماز جنازہ کے اجتماع میں کیا گیا۔ علامہ سعد حسین رضوی نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہی ٹی ایل پی کے نئے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔علامہ سعد حسین رضوی  جمعرات کو خالق حقیقی سے ملنے والے علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں۔اس سے قبل حافظ سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے پر تعینات تھے۔