کورونا منہ زور،طلبا بھی غیرمحفوظ، خیبر پختونخوا میں 38 سرکاری سکول بند  

Nov 21, 2020 | 10:29:AM
کورونا منہ زور،طلبا بھی غیرمحفوظ، خیبر پختونخوا میں 38 سرکاری سکول بند  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی، خیبر پختونخوا میں 38 سرکاری سکول بند کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بھی کورونا وائرس سے اموات اور کیسز میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں میں سینکڑوں سرکاری سکولوں میں کرونا ٹیسٹ کئے گئے۔جن میں سے پازیٹو کیسز آنے پر 38سکولوں کو سیل کردیا گیا ۔محکمہ تعلیم کے مطابق  ہری پور، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، لکی مروت، کوہاٹ، لوئر چترال، اپر اورکزئی، مردان، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، کرک، ہری پور، بنوں، ڈی آئی خان کے سکولز شامل ہیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 603 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 13 ہزار 457، سندھ میں ایک لاکھ 61 ہزار 28، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 730، بلوچستان میں 16 ہزار 699، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 506، اسلام آباد میں 26 ہزار 177 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 911 کیسز رپورٹ ہوئے۔