بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی زرداری ہاؤس میں ملاقات

May 21, 2026 | 22:45:PM
 بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی زرداری ہاؤس میں ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)  بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی و انتظامی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 بلاول بھٹو زرداری کو گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔

 گورنر فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ  خیبرپختونخوا میں گندم کی فراہمی میں مشکلات کے سبب عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے  گورنر فیصل کریم کنڈی کو ہدایت کی کہ   خیبرپختونخوا میں گندم کی فراہمی کے مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔  گندم کی فراہمی کا مسئلہ حل کرکے مجھے فوری مطلع کریں۔

  گورنر فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ   تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر خیبرپختونخوا کے عوام کا گیس کی فراہمی کا مسئلہ حل کردیا ہے۔  گیس کی فراہمی میں تسلسل سے اب خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشن کی بندش ختم ہوچکی ہے۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے حقوق کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ کردار ادا کرنا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیئے: محسن نقوی کی24گھنٹوں میں دوسری بار ایرانی وزیرداخلہ سے ملاقات