جمعے کو دوکانیں بند ہوتی ہیں، اپوزیشن بند دوکانوں کے سامنے ضرور احتجاج کرے، عابد شیر علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بلال خان نیازی) پاکستان مسلم لیگ نون کے لیڈر عابد شیر علی نے کہا کہ اپوزیشن جمعے کو احتجاج کر سکتی ہے۔ یہ ان کا جمہوری حق ہے۔ جمعے کی نماز کے بعد دکانیں بند ہوتی ہیں؛ بند دکانوں کے باہر ضرور احتجاج کریں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عابد شیر علی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ ووٹر کی عمر اٹھارہ سال رکھنے کو ڈکٹیٹر پرویز مشرف کا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ووٹر کو میچور ہونا چاہئے۔ ووٹر میں میچوریٹی ہونی چاہیے۔ جب اپ ووٹ دیتے ہیں تو اسکا مطلب یہ ہے کے آپ بھی اسمبلی میں جا سکتے ہیں۔
ووٹر کی کم سے کم عمر پہلے 21 سال تھی۔ ووٹر کی یہ عمر پاکستان کا جمہوری آئین بنانے والے سینئیر ترین سیاستدانوں نے سوچ سمجھ کر مقرر کی تھی۔ جنرل پرویز مشرف نے آرڈینس کے زریعے ووٹر کی عمر اٹھارہ سال قرار دی۔
سینیٹر عابد شیر علی نے کہا، ہم نوجوانوں کی قدر کرتے ہیں لیکن اٹھارہ سال کی عمر میں ووٹ کا حق دینے پر مناسب طریقہ سے قانون سازی نہیں ہوئی۔
سینیٹر عابد شیر علی نے کہا، ڈکیٹیر کےمسلط کئے ہوئے قانون کی بجائے عوامی قانون کو لے کر چلیں۔
یہ بھی پڑھیئے: ایران کی فوج نے توقع سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ خود کو بحال کر لیا
ایک سوال کے جواب میں سینیٹر عابد شیر علی نے کہا، اگر پی ٹی آئی کہتی ہے کہ ان کے پاس بھی عوام کا مینڈیٹ ہے تو پی ٹی آئی اس مینڈیٹ کا حق ادا کرے۔ یہ لوگ تو صرف عمران خان کے لیے آتے ہیں، عوام کے لیے پاکستان کے لیے نہیں آتے۔ یہ صرف ڈیہاڑیاں لگانے کے لیے آتے ہیں۔
عابد شیر علی نے کہا، ہم نے بارہا کہا کے آئیں ٹیبل پر آئیں، بات کریں، سسٹم کو ٹھیک کریں، وزیراعظم سے بات کریں۔ کسی ثاقب نثار نے تو سسٹم ٹھیک نہیں کرنا۔ پارلیمانی کمیٹیوں کا حصہ بنیں۔ پاکستان کے عوام کی آواز سینیٹ اور نیشنل اسمبلی کی سٹنڈینگ کمیٹیوں میں اٹھائیں۔
ایک سوال کے جواب مین سینیٹر عابد شیر علی نے کہا کہ اپوزیشن جمعے کو احتجاج کر سکتی ہے۔ یہ ان کا جہموری حق ہے۔ جمعے کی نماز کے بعد دکانیں بند ہوتی ہیں؛ بند دکانوں کے باہر ضرور احتجاج کریں۔