ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

May 21, 2026 | 15:44:PM
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی )ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نےاس حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کردیا،حکم نامے کے مطابق سپریم کورٹ کے آرڈر کی مصدقہ کاپی عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے۔
حکم نامےمیں کہاگیاہے کہ  سپریم کورٹ کے آرڈر کے مطابق سزا معطلی درخواستوں پر دو ہفتے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ ؛آئل ریفائنریزنے اوگراکوخط لکھ دیا

 سزا معطلی درخواستوں پر این سی سی آئی اے حکام کو یکم جون کے لیے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔