وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی  ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

May 21, 2026 | 14:11:PM
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی  ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران کے دورے پر موجود وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 محسن نقوی اور عباس عراقچی کے درمیان ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں یہ دوسری ملاقات ہے۔

وزیرِ داخلہ کی گزشتہ روز ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت ایران کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب :سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز 

محسن نقوی کا ایک ہفتے میں ایران کا یہ دوسرا دورہ ہے۔