فلوٹیلا کے کارکنوں سے بدسلوکی ، عالمی غم و غصہ شدت اختیار کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فریڈم فلوٹیلا کے گرفتار کارکنوں سے بدسلوکی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسرائیل کے خلاف عالمی غم و غصہ شدت اختیار کرگیا جب کہ اسرائیل سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، بیلجیم، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا گیا۔
اس کے علاوہ جرمنی، برطانیہ، اسپین، پولینڈ، یونان، آئرلینڈ، جنوبی کوریا، قطر اور ترکیے کی جانب سے بھی مذمت کی گئی۔
انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے غزہ جانیوالے فلوٹیلا کے گرفتار ارکان سے تضحیک آمیز سلوک کی ویڈیو شئیر کردی ہے۔
مزید پڑھیں: ’’مکار مداری والا‘‘ناروے کے اخبار میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کارٹون شائع
دوسری جانب برطانوی وزیرخارجہ یوویٹ کوپر نے کہاکہ اسرائیلی رویہ انسانی احترام اوروقارکےبنیادی معیارکی خلاف ورزی ہے۔
یورپی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایاکلاس نے کہاکہ غزہ جانے والے امدادی کارکنوں کوہتھکڑیاں لگاکرزمین پربٹھانا توہین آمیز ہے۔
امریکی سینیٹرمرکلے نے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اتمر بن گویر کا سلوک گھناؤنا اور غیر انسانی قرار دیا۔
سینیٹر وان ہولین نے کہا اسرائیلی وزیر کا کیمروں کے سامنے یہ سلوک ہے، اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بند دروازوں کے پیچھے فلسطینیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔