فیڈرل ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف 6فروری کا فیصلہ کالعدم قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیڈرل ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف 6فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 44 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔
فیڈرل ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نے گرینائٹ انٹرپرائزز کے ساتھ کیا گیا معاہدہ ختم کر دیا تھا ،معاہدہ ختم کرنے پر گرینائٹ انٹرپرائز نے ماتحت عدالت میں کیس دائر کر دیا تھا ،ماتحت عدالت نے فیڈرل ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ اتھارٹی کو معاہدہ ختم کرنے سے روک دیا تھا،فیڈرل ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ اتھارتی نے ماتحت عدالت کے فیصلہ کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیا
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سول عدالت نے اس پہلو پر غور نہیں کیا کہ معاہدہ ختم کرنے پر حکم امتناع دیا جا سکتا ہے،عدالت قانون کے مطابق پہلے اس درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرے گی،عدالت درخواست منتقلی کا فیصلہ ضلعی عدالت پر چھوڑتی ہے،درخواست منتقلی کا فیصلہ ضلعی عدالت قانون کے مطابق کرے۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ فریقین کی سیکشن 20 کی درخواست سول عدالت میں زیر التوا ہے،یہ تاثر غلط ہے کہ درخواست گزار معاہدہ کا فریق نہیں،عدالت درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کر کے اپنا حکم جاری کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا ایک اور پاکستانی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم، کیا الزام عائد کیا؟جانیے