لاہور: عید قرباں سے قبل 6 مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ

May 21, 2025 | 15:55:PM
لاہور: عید قرباں سے قبل 6 مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر لاہور میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے ایک مستقل اور پانچ عارضی مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اس سال مجموعی طور پر چھ مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔ مستقل مویشی منڈی روایتی مقام شاہ پور کانجراں میں لگائی جائے گی، جہاں ہر سال کی طرح اس بار بھی بڑے پیمانے پر جانوروں کی خرید و فروخت کی جائے گی۔

ڈی سی لاہور کے نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ عارضی مویشی منڈیاں تحصیل واہگہ، نشتر، راوی، کینٹ اور رائیونڈ تحصیل میں لگائی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:’’12 گھنٹے انتہائی اہم‘‘محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی، ٹریفک کنٹرول، صفائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ متوقع خریداروں اور بیوپاریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مخصوص مقامات پر ہی جانوروں کی خرید و فروخت کریں تاکہ شہر میں ٹریفک اور صفائی کے مسائل سے بچا جا سکے۔