بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا سسٹم بننے کی پیشگوئی،الرٹ جاری

May 21, 2025 | 14:05:PM
بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا سسٹم بننے کی پیشگوئی،الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بننے کی پیش گوئی کردی جس کے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران تشکیل پانے کاامکان ہے،یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھنے اور شدت اختیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 36 گھنٹوں میں یہ کم دباؤ "ڈپریشن" میں تبدیل ہو سکتا ہے،اس ممکنہ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،محکمہ موسمیات نے ساحلی علاقوں کے مکینوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:سورج کاپارہ ہائی،بارش ہوگی یانہیں؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکام نے مشورہ دیا ہے کہ ماہی گیر، مسافر اور سمندری نقل و حمل سے وابستہ افراد صورتحال پر گہری نظر رکھیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔