جنرل عاصم منیرکی بطورفیلڈ مارشل تعیناتی کی تائید: پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
ایوان سپہ سالار جنرل عاصم منیرکو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے،قراردادکامتن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیرکی بطورفیلڈ مارشل تعیناتی کے فیصلےکی تائید میں پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کرادی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان سپہ سالار جنرل عاصم منیرکو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے،پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی کابینہ کے فیصلے کی مکمل تائید اورحمایت کرتا ہے،ان کی قیادت میں افواج پاکستان نے عظیم قومی فتح حاصل کی۔
قرارداد میں مزید کہاگیاہے کہ جنرل عاصم منیرکی قائدانہ صلاحیتوں سے پاک فوج نے تاریخ سازجنگ جیتی،ایوان دعا گو ہے کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان مزید مضبوط ہو گی۔