اسلام آباد؛ تھانہ بھارہ کہو میں7 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

May 21, 2023 | 22:59:PM
اسلام آباد؛ تھانہ بھارہ کہو میں7 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
کیپشن: ڈیڈ باڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ نئی آبادی میں 7 سالہ بچی کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیاگیا،بچی کی لاش کھوئی سٹاپ کے نزدیک زیر تعمیر مکان میں سے ملی۔
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ادن نامی بچی جس کی عمر 7 سے 8سال ہے ،تشدد کر کے قتل کیا گیا،موقع سے 16 سالہ لڑکے حمزہ کو گرفتار کرلیاگیا، پولی کلینک ہسپتال میں بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیاگیا، رپورٹ کا انتظار ہے۔
ترجمان کاکہناہے کہ تھانہ بہارہ کہو میں بچی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ،تفتیش کے دوران پولیس نے مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے،تفتیش کی نگرانی براہ راست ڈی آئی جی آپریشنز کررہے ہیں،ترجمان کاکہناہے کہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے بھارہ کہو میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کا نوٹس لے لیا، مہرین رزاق بھٹو نے کہاکہ 8 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل انسانی حقوق کے خلاف ہے، اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری کی گرفتاری، ایمان مزاری چیئرمین عمران خان پر برس پڑیں
مہرین رزاق بھٹو نے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کروائیں،واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کاکہناتھا کہ بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے میڈیا اور سول سوسائٹی کردار ادا کرے۔
مہرین رزاق بھٹو نے متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا اور انصاف دلانے کی یقین دہائی کرائی،مہرین رزاق بھٹو نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔

یہ بھی پڑھیں: گرمی کو بھول جائیں، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی