سماہنی آزادکشمیر، سیروتفریح کیلئے آئے 3 نوجوان تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

May 21, 2023 | 21:13:PM
سماہنی آزادکشمیر، سیروتفریح کیلئے آئے 3 نوجوان تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
کیپشن: تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سماہنی آزادکشمیر میں سیرو تفریح کےلئے آنے والے 3 نوجوان سدھیڑی واٹر فال (تالاب) میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔
مقامی لوگوں نے کپڑے دیکھ کر ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ہمراہ نوجوانوں کو تلاش کیا اور نعشیں نکالیں، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مظہر جاوید ،عبدالستار اورحنان ارشاد ولد عبداللہ خان کے نام سے ہوئی، نعشوں کو ریسکیو کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی پہنچا دیاگیا ، نعشوں کو کفن پہنانے کے بعد آبائی علاقوں میں روانہ کیا جائے گا۔جاں بحق نوجوانوں کا تعلق ،لاہور ،بہاولنگر اور برنالہ بھمبر سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری کی گرفتاری، ایمان مزاری چیئرمین عمران خان پر برس پڑیں