گرفتاریوں کیلئے فہرستیں تیار۔ شیریں مزاری کی گرفتاری پر شیخ رشید کا رد عمل

May 21, 2022 | 16:39:PM
 گرفتاریوں کیلئے فہرستیں تیار۔ شیریں مزاری کی گرفتاری پر شیخ رشید کا رد عمل
کیپشن: شیخ رشید(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیر داخلہ وعوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شیخ رشید احمد  نےسابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے، عمران خان بھی گرفتار ہوسکتے ہیں، گرفتاریوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ملک کو انارکی کی طرف لے جارہے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں نیا آئی جی لگایا گیا ہے،لگتا ہے تھوڑے دنوں بعد عمران خان کو بھی پکڑ لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ڈیڑھ سال کی چھوٹ نہیں ملی، اسلام آباد اور راولپنڈی کے نئے آئی جی تعینات کر دیئے گئے، انہوں نے گرفتاریوں کیلئے فہرستیں تیار کر لی ہیں، ایس ایچ او لگا دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںمسلم لیگ ن کے رہنما نے  استعفیٰ دیدیا

خیال رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا ہے۔