مسلم لیگ ن کے رہنما نے  استعفیٰ دیدیا

May 21, 2022 | 13:25:PM
مسلم لیگ ن کے رہنما نے  استعفیٰ دیدیا
کیپشن: استعفیٰ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق  رانا تنویر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ کے بعد نئے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر اپنا مثبت کردار ادا کروں گا،تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح کے تحت ایشوز کو اجاگر کیا جائیگا، قومی اسمبلی کےایوان میں دیگر اپوزیشن ارکان کو ساتھ لیکر چلوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس۔عدالت سے بڑی خبر آ گئی

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں راجہ ریاض کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔