رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت  25 جون تک ملتوی

May 21, 2022 | 11:30:AM
رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس۔عدالت سے بڑی خبر آ گئی
کیپشن: رانا ثناءاللہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس پر سماعت ہوئی، عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت  25 جون تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی ،رانا ثنا اللہ کی جانب سے  مؤقف  اپنایا گیا کہ   بنک اکاونٹس اور پراپرٹی دس سال پہلے کے  ہیں ، اے این ایف نے حقائق کے برعکس انکو منجمد کررکھے ہیں ، عدالت سے استدعا ہے کہ  پراپرٹی اور بنک اکاونٹس بحال کرنے کا حکم دے ۔

انہوں نے اے این ایف کی جانب سے منجمد پراپرٹی اور اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست دائر کردی ۔جس پر عدالت نے اے این ایف سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔

 یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اےنے شہباز شریف سمیت تمام ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کی مخالفت کردی