بھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے اقدام پر نظرثانی کرے۔۔ پاکستان

May 21, 2021 | 19:31:PM
بھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے اقدام پر نظرثانی کرے۔۔ پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق 5 اگست کے اقدام پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنا ہوگا، اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جاسکتا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے جاپان میں ہونے والی فیوچرآف ایشیا کانفرنس سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ اس وقت دنیا کو بہت سارے چیلنجز درپیش ہیں اور کورونا وائرس نے غریب ممالک کو سب سےزیادہ متاثر کیا جس سے غربت میں اضافہ ہوا اور بیروزگاری بڑھی۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی فراہمی اور تقسیم کو بڑھانا چاہیے، ہمیں یقینی بنانا ہے کہ کورونا ویکسین جلد از جلد سب کےلئے ہرجگہ دستیاب ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس ترقی اورخوشحالی کے بے شمار مواقعے ہیں، ایشیائی ملکوں میں معاشی تعاون، تجارت اورسرمایہ کاری میں شراکت کے بھی بے شمار مواقع ہیں، ایشیا کے مسائل اور تنازعات کو اقدار، روایات اور مقامی مفادات کے تناظر میں حل کرنے کی ضرورت ہے اور امیدکرتے ہیں ایشیا میں امن وسلامتی کودرپیش خطرات حل ہوجائیں گے۔
عمران خان نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت سے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اقدامات پرنظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنا ہوگا، اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جاسکتا ہے، تنازع کشمیر پر بات چیت کےلئے سازگارماحول ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ باہمی تعاون پرمبنی پرامن تعلقات کا خواہاں ہے، خطے میں تنازعات کے حل کے بغیر ہم ترقی کی صلاحیت سے پوری طرح مستفید نہیں ہوسکتے۔
افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امیدکرتے ہیں افغان جماعتیں وسیع البنیاد سیاسی تصفیے کے لیے تعمیری کوششیں کریں گے اور پاکستان کو توقع ہے افغانستان میں تشدد میں تیزی سے کمی آئےگی، میرا شروع سے مو¿قف رہاہے کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے، افغان فریقین کے مابین امن کے فروغ کی کوششوں کو دوگنا کیاجائے۔، خطے میں تنازعات کے حل کے بغیر ہم ترقی کی صلاحیت سے پوری طرح مستفید نہیں ہوسکتے، امیدکرتے ہیں افغان جماعتیں وسیع البنیاد سیاسی تصفیے کے لیے تعمیری کوششیں کریں گے۔
 یہ بھی پڑھیں۔مسائل حل ..ترین گروپ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات۔۔بڑا اعلان کردیا