پاکستانی کی حمایت میں نعرے، امام مسجد سمیت 4بھارتی مسلمان گرفتار

May 21, 2021 | 13:07:PM
پاکستانی کی حمایت میں نعرے، امام مسجد سمیت 4بھارتی مسلمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر قنوج میں امام مسجد سمیت 4 افراد کو پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نےدعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کےحق میں نعرے لگانےکی ایک ویڈیو وائرل ہونےکے بعد تحقیقات کا آغازکیا گیا۔جس کے بعد  15 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔15 مئی کو فلمائی گئی ویڈیو میں کچھ افراد جلال آباد کراسنگ پرمبینہ طورپرپاکستان کے حق میں نعرے لگارہے تھے جنہیں بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار کئے گئےافراد میں مقامی مسجد کے امام محمد افضل ،سلمان، شاہد اور معراج عرف چھوٹو شامل ہیں۔