شہباز شریف اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیہ دیں گے،اہم شخصیات کی شرکت متوقع

May 21, 2021 | 12:01:PM
شہباز شریف اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیہ دیں گے،اہم شخصیات کی شرکت متوقع
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  عشائیہ 24 مئی شام 7 بجے اسلام آباد میں دیا جائے گا،عشائیہ میں سابق صدر آصف زرداری, بلاول بھٹو, مولانا فضل الرحمان کو مدعو کیا گیا ہے۔اے این پی اور دیگر جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ عشائیہ میں پی ڈی ایم اور دیگر سیاسی امور پر بھی بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ میں نوازشریف کی 88 کنال اراضی نیلام