ایمن خان نے منال خان کی منگنی پر تنقید کرنیوالوں کو کھری کھری سنادیں

May 21, 2021 | 11:31:AM
ایمن خان نے منال خان کی منگنی پر تنقید کرنیوالوں کو کھری کھری سنادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اداکارہ ایمن خان نے بہن منال خان کی منگنی کی تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔

  ڈرامہ انڈسٹری کی دونوں جڑواں بہنیں سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور کچھ روز قبل اداکارہ منال خان نے احسن محسن کے ساتھ منگنی کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیں جس پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور جوڑے کو مبارکباد پیش کی، کچھ مداح ایسے بھی تھے جنہوں نے مختلف اکاؤنٹس پر جاری تصویروں پر سخت تنقید کی۔

   

ایمن خان کو یہ گوارہ نہ ہوا اور انہوں نے تمام ناقدین کو کھری کھری سنائیں، اداکارہ کا کہنا تھا آپ سب خاموش رہیں، انہیں اچھے نصیب کی دعا دیں اور آنے والی نئی زندگی کیلئے مبارکباد پیش کریں  یہ منفی ذہنیت ختم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: گانا ’رنگ لگایا‘ ریلیز ۔۔ماہرہ نے مداحوں کیلئے تصاویر جاری کردیں