مظفرگڑھ،حجام نے ادھار واپس نہ کرنے کی سزا پالی

May 21, 2021 | 10:11:AM
حجام کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد
کیپشن: حجام کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مظفر گڑھ میں ادھارکی رقم واپس نہ کرنے پرحجام کو زنجیروں سے جکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے رنگپور میں عارف نامی حجام نے قریبی دکان مالک غلام سرورسے 15 ہزار روپےکی رقم ادھار لی تھی، رقم واپس نہ کرنے پر غلام سرور نے حجام کو زنجیروں میں جکڑ کر چارپائی سے باندھ دیا اور اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق حجام کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    دیکھئے: بغدے سے بالوں کی کٹنگ ،حجام کا انوکھا انداز !!!