نامور ڈرامہ نویس اور استاد پروفیسر ڈاکٹر طارق عزیز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

May 21, 2021 | 09:31:AM
 نامور ڈرامہ نویس اور استاد پروفیسر ڈاکٹر طارق عزیز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)ممتاز ڈرامہ نویس اور استاد پروفیسر ڈاکٹر طارق عزیز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم گزشتہ دو ماہ سے علیل تھے۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم پروفیسر ڈاکٹر طارق عزیز نے اردو لینگوئج اینڈ لیٹریچر میں پی ایچ ڈی کی تھی۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی کے لئے بے شمار ڈرامے لکھے ، جن میں  گیسٹ ہاﺅس اور راہیں بہت مشہور ہیں۔ انہیں متعدد ایوارڈز بھی نوازا گیا۔مرحوم کا شمار سپیشل افراد میں ہوتا تھا۔پروفیسر ڈاکٹر طارق عزیز  کے معروف ڈراموں میں بسیرا، گیسٹ ہاﺅس، فیصلہ، نو بہار، آنکھ اوجل، زہر باد، آدھے چہرے، بدلتے راستے، کوئی تو ہو اور معصوم پرندے شامل ہیں۔ ان کے لکھے لانگ پلے ڈراموں میں پتلیاں، جنون ، جگنو، پنجرہ اور مداوا بہت مشہور ہوئے۔ڈاکٹر طارق عزیز  گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ کے وائس پرنسپل جبکہ  ایف سی کالج میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی حیثیت سے بھی فرائض سر انجام دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید102افراد اموات۔۔ مرنیوالوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی