کیئر اسٹارمر اپنے عوام کی زیدگیاں خطرے میں ڈال رہے:ایران  کی برطانیہ کو دھمکی

Mar 21, 2026 | 09:54:AM
کیئر اسٹارمر اپنے عوام کی زیدگیاں خطرے میں ڈال رہے:ایران  کی برطانیہ کو دھمکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانیہ کے وزیر اعظم  کیئر اسٹارمر کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے ایران نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کے لیے اڈے فراہم کرنا عوام کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ جاری کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز سے متعلق کسی بھی قسم کی بات چیت ممکن نہیں، انہوں نے واضح کیا کہ حملوں کے ماحول میں اس اہم بحری گزرگاہ کو کھلا رکھنے یا اس پر مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران جاپانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر آمادہ ہے، تاہم مجموعی صورتحال کا انحصار خطے میں جاری کشیدگی پر ہے۔

دوسری جانب انہوں نے امریکا کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ ایران کے فضائی دفاع اور بحریہ کو نقصان پہنچایا گیا ہے، عباس عراقچی کے مطابق امریکی بیانات بے بنیاد ہیں اور حقیقت حال اس کے برعکس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان پر میلی آنکھ رکھنے والوں کو بھارت جیسا سبق ملے گا، شرجیل میمن

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی معیشت پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔