امریکا:غیر قانونی ڈرون اڑانے پرسخت سزاکا اعلان، ایک لاکھ ڈالر تک جرمانہ اور قید

Mar 21, 2026 | 09:28:AM
امریکا:غیر قانونی ڈرون اڑانے پرسخت سزاکا اعلان، ایک لاکھ ڈالر تک جرمانہ اور قید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا میں غیر قانونی ڈرون اڑانے پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی گئی۔

ممنوع فضائی حدود میں ڈرون اڑانے پر سخت سزا کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق خلاف ورزی  پر ایک لاکھ ڈالر تک جرمانہ اور قید ہوگی۔

 امریکی حکام نے خبردار کیا ہےکہ  امریکا میں ڈرون اڑانے والا ہر شخص پکڑا جائےگا، غیر قانونی ڈرون آپریٹرز کو جدید ٹیکنالوجی سے تلاش کیا جائےگا۔  امریکا میں حساس تنصیبات اور عوامی مقامات کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

امریکی حکام نے عوام سے مشکوک ڈرون سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:باہمی محبت اور سماجی ہم آہنگی کا دن:صدر مملکت، وزیراعظم اور افواجِ پاکستان کی قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد

رپورٹ کے مطابق دو  دن پہلے میں امریکی فوجی بیس پرنامعلوم ڈرونز کی پرواز کا انکشاف ہوا تھا، ڈرونز کی پرواز کے وقت امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع بھی بیس پر  رہائش پذیر تھے۔