پروفیسر کی مبینہ ہراسانی پر طالبہ کا شدید ردعمل،ویڈیو سامنے آگئی

Mar 21, 2024 | 08:37:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جی سی یونیورسٹی لاہور میں پروفیسر کی جانب سے مبینہ ہراسانی پر طالبہ نے پروفیسر کو فائلیں دے ماریں،واقعہ  کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ فائلیں اُٹھا کر اسسٹنٹ پروفیسر کو مار رہی ہے  جبکہ  طالبہ نے مبینہ طور پر پروفیسر کے بال بھی نوچ ڈالے۔ فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ واقعے کے وقت آفس میں دیگر طالبات بھی موجود تھیں۔

مزید پڑھیں:  آج دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوگا

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی، تحقیقاتی کمیٹی جلد از جلد تحقیقات مکمل کرکے حقائق سامنے لائے گی۔ رپورٹ کی روشنی میں سخت کاروائی کی جائے گی۔