بھارتی اداکارہ کار حادثے میں چل بسیں

Mar 21, 2022 | 09:26:AM
 بھارتی اداکارہ کار حادثے میں چل بسیں
کیپشن: بھارتی اداکارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ گایتری کار ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں  زندگی کی بازی ہار گئیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ہولی منانے کے بعد اداکارہ دوست کے ساتھ گھر واپس آ رہی رہیں تھیں کہ تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

جس کے باعث 26 سالہ اداکارہ موت کے منہ میں چلی گئیں۔حادثے میں انکی ساتھی  38 سالہ خاتون نے بھی موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

واضح رہے کہ  گایتری کا اصل نام ڈولی ڈی کروز تھا، انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل ’جلسا رائیڈو‘  اور انسٹاگرام پر اپنی دلکش پوسٹس کے ذریعے شہرت حاصل کی بعد ازاں انہیں ویب سیریز ’میڈم سر میڈم انتھے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی فون کی نئی اپ ڈیٹ سے صارفین مشکل سے دوچار