وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر “تنہائی ” کی تصویر جاری کردی

Mar 21, 2021 | 15:24:PM
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر “تنہائی ” کی تصویر جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا میں مبتلا ہونے والے وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنی سماجی تنہائی کی تصویر کردی ہے۔ساتھ ہی اپنے پیغام میں انہوں نے قوم کی جانب سے نیک خواہشات پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان نے فیس بک پر اپنے آفیشل پیچ پر آئسولیشن کی تصویر شیئر کرتے ہوئےقوم کے نام پیغام میں لکھا کہ نیک خواہشات پر عوام کا شکریہ۔

I want to thank everyone for their good wishes and prayers

Posted by Imran Khan on Sunday, 21 March 2021

وزیراعظم کی جانب سے فیس بک پر کی گئی تصویر پر عوام کی بڑی تعداد اپنے کمنٹس کا اظہار کررہی ہے، ابھی تک اس تصویر کو ہزاروں لائیکس مل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ  وزیراعظم  کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹویٹر پیغام میں بتایا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ عالمی رہنماؤں نے بذریعہ ٹوئٹر وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔