وزیراعظم اور اہلیہ کی صحت سے متعلق شہباز گل کا اہم ٹویٹ

Mar 21, 2021 | 15:07:PM
وزیراعظم اور اہلیہ کی صحت سے متعلق شہباز گل کا اہم ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معاون خصوصی وزیراعظم شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورخاتون اول بشریٰ بی بی کی طبیعت بہتر ہے۔ کورونا کی علامات معمولی ہیں، عمران خان نے معمول کے مطابق گھر بیٹھ کر ویڈیو کانفرنس پر دفتری کام سر انجام دیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے مشکور ہیں۔ عمران خان اور اور خاتون اول کو کورونا کی معمولی علامات ہیں، وزیر اعظم آج بھی اپنا دفتری کام معمول کے مطابق وڈیو کانفرنس پر سرانجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب  چودھری برادران نے بھی وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا بھر سے سیاسی،سماجی شخصیات اور عوامی حلقوں کی جانب سے عمران خان کی جلد صحتیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔