برگن سٹاک میں ایران امریکہ مزاکرات کا پہلا دور تمام، اب لبنان میں حملے بندکرنے پربات ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سوئٹزر لینڈ کے شہر برگن سٹاک کے ہوٹل کمپلیکس میں امریکہ اور ایران کے مذاکرات صرف 80 منٹ چلے، اس کے بعد ایرانی ٹیم اپنے ہوٹل واپس چلی گئی۔ تیل پر عارضی استثنیٰ کے مسودہ پر اتفاق ہوا۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا جا رہا ہے کہ آج شب برگن سٹاک میں امریکہ اور ایران کے درمیان ٹیکنیکل مذاکرات کا پہلا راؤنڈ 80 منٹ جاری رہا۔
پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے تکنیکی مذاکرات شروع ہو نے کے بعد 80 منٹ میں ختم ہو گئے۔
ان مذاکرات میں امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنز شریک ہوئے۔
ایرانی وفد کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مذاکرات کیلئے گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف، قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم بھی مذاکرات میں شرکت کے لیے کانفرنس ہال پہنچے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران امریکہ تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور 80 منٹ تک جاری رہا۔ مذاکرات کے دوران ایرانی وفد نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی پر امریکی نمائندوں سےاحتجاج بھی کیا۔ ایرانی وفد نے امریکی صدر کی دھمکی کے بعد مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا۔
دوسرا دور کچھ دیر میں شروع ہو گا: محسن نقوی
مذاکرات کا پہلا دور ختم ہونےکے بعد پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نےپاکستانی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں سب کچھ اچھا چل رہا ہے۔ اور پاکستان کی میزبانی میں اب تک کے مذاکرات خوش گوار ماحول میں چل رہے ہیں۔ کچھ دیر میں امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو گا۔
مذاکرات کے آغاز سے قبل امریکی نائب صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 دن میں مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تین مہینےمیں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سب سے زیادہ رابطہ رکھا،جے ڈی وینس کا انکشاف
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن عظیم دن ہے جو امن لائے گا۔ اور ہم مل کر دنیا میں اتحاد قائم کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مذاکرات میں اہم کردار ہے۔ اور ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث مذاکرات ممکن ہوئے۔
قطری وزیر اعظم نے شہباز شریف اور سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے خطے کے بہتر مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آج جو کچھ ہو رہا ہے تو خطے اور دنیا کی سلامتی کے لیے اہم ہے۔
اب لبنان میں حزب اللہ پر حملے بند کرنے پر بات ہو گی: ایرانی وفد
ایک عرب نیوز آؤٹ لیٹ نے بتایا کہ مذاکرات کے پہلےراؤنڈ کے بعد ایرانی وفد کے ارکان نے بتایا کہ اب ایرانی وفد لبنان میں حزب اللہ پر اسرائیل کے حملے بند کروانے پر بات کرے گا۔
وفد کے ارکان کے ھوالے سے عرب نیوز آؤٹ لیٹ نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں ایرانی وفد نے ایران کے منجمد بینک اکاؤنٹس کے متعلق بات کی۔ اور ایران پر عائد پابندیوں پر بات کی۔