فٹبال ورلڈ کپ: جاپان ، جرمنی نے میچز جیت لئے

Jun 21, 2026 | 11:44:AM
فٹبال ورلڈ کپ: جاپان ، جرمنی نے میچز جیت لئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فٹ بال ورلڈ کپ میں جرمنی نے آئیوری کوسٹ کو سنسنی خیز مقابلے میں 1-2  سے ہرا دیا, جاپان نے تیونس کو 3-1 سے شکست دے دی جبکہ ایکواڈور اور کوراساؤ کے درمیان کھیلا جانیوالا میچ ڈرا ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی ٹیم 2014ء کے میگا ایونٹ کے بعد پہلی مرتبہ ناک آؤٹ راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

جرمنی کی جانب سے فیصلہ کن گول انداوو نے کھیل کے انجری ٹائم کے آخری لمحات میں اسکور کر کے ٹیم کو 3 قیمتی پوائنٹس دلائے۔

میکسیکو اور امریکا کے بعد جرمنی کی ٹیم راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنانے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔

دوسری طرف ورلڈ کپ فٹبال کے گروپ ایف میں جاپان نے تیونس کو 0-4 گول سے ہرا دیا۔

جاپان کے 2 میچز میں 4 پوائنٹس ہو گئے اور وہ گروپ میں دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

اس سے قبل ایکواڈور اور کوراساؤ کے درمیان کھیلا گیا میچ ڈرا ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں:ویڈیو :فٹبال ورلڈ کپ ، کھلاڑیوں سے مجرموں جیسا سلوک