’تیرے نام‘ میں ہیئر اسٹائل سابق صدر سے متاثر ہو کر اپنایا:سلمان خان

Jun 21, 2025 | 20:26:PM
’تیرے نام‘ میں ہیئر اسٹائل سابق صدر سے متاثر ہو کر اپنایا:سلمان خان
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے ہیئر کٹس اور لباس سالوں سے ان کے مداحوں کے لیے کافی متاثر کن رہے ہیں لیکن ان کا ایک لک جو سب سے زیادہ یادگار رہا ہے وہ 2003ء کی فلم ’تیرے نام‘ میں درمیان سے مانگ نکالے ان کے لمبے بال تھے۔

نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے سیزن 3 میں سلمان خان نے انکشاف کیا کہ ایک سابق بھارتی صدر سے متاثر ہو کر انہوں نے یہ ہیئر اسٹائل اپنایا تھا۔

 فلم ’تیرے نام‘ میں سلمان خان نے رادھے موہن نامی ایک بے روزگار و لڑاکا نوجوان کا کردار ادا کیا تھا جو خود تو بدمعاش ہو سکتا ہے لیکن اسے اپنے ہی انداز میں انصاف کرنا پسند تھا، تاہم ان کا یہ لک ایک ایسی شخصیت سے متاثر تھا جو رادھے کے مزاج کے بالکل برعکس تھے یعنی سابق بھارتی صدر اے پی جے عبدالکلام۔

دی گریٹ انڈین کپل شو کی پہلی قسط میں اداکار نے بتایا کہ یہ جو فلم ’تیرے نام‘ کا لک ہے، وہ دراصل عبدالکلام صاحب سے متاثر ہو کر اپنایا تھا اور اس دوران میرے خیال میں راہول رائے کا بھی یہی ہیئر اسٹائل تھا، میں نے سوچا کہ جو چھوٹے شہر کا ہیرو ہوتا ہے اس کے ہمیشہ لمبے بال ہوتے ہیں، پرانے دور کے سب ہیروز کے لمبے بال ہوتے تھے۔

دی گریٹ انڈین کپل شو کے تیسرے سیزن کا آغاز 21 جون یعنی آج ہو رہا ہے جس میں سلمان خان بطور مہمان نظر آئیں گے۔

فلم ’تیرے نام‘ کی ہدایت کاری ستیش کوشک نے دی تھی جو بالا کی 1999ء کی فلم سیتھو کا ریمیک ہے، جس میں وکرم نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، بھومیکا چاؤلہ نے فلم تیرے نام سے اپنا ہندی ڈیبیو کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :ٹک ٹاک پر تحریر سے اے آئی ویڈیو بنانے کا فیچر پیش