وزیراعظم کی آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری اور نجی حج اسکیم کو ریگیولرائیز  کرنے کی ہدایت

Jun 21, 2025 | 19:34:PM
 وزیراعظم کی آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری اور نجی حج اسکیم کو ریگیولرائیز  کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ برس حاجیوں کی خدمت میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں، نجی حج اسکیم کو ریگیولرائیز کیا جائے.  

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئندہ برس حج کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس کے دوران وزیراعظم نے وزارت مذہبی امور کو آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کی جائے. وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ حج پالیسی سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے.وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس حج کے حوالے سے مدت کا تعین کرکے جلد لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء مصدق ملک،سردار محمد یوسف اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.
یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ترک صدر سے او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ملاقات